• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن آباد، 20 سے زائد ملزمان نے فیکٹری سے مشینیں، رقم اور دیگر سامان لوٹ لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )احسن آباد میں واقع فیکٹری میں 20سے زائد ملزمان نے فیکٹری میں موجود مشینیں،لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لوٹ لیا،تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود احسن آباد فیز ون میں مسلح ملزمان 25گارمنٹس کی مشینیں ، تین لیپ ٹاپ،نقد رقم اور فیکٹری کا دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، ملزمان نے گارڈ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا،فیکٹری کے ڈائریکٹر شہروز شبیر کا کہنا ہے کہ 20سے زائد ڈاکوؤں نے ان کی فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لوٹ مار کی ، واردات پیر کی شب گیارہ اور ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان ہوئی، واقعہ کی رپورٹ سائیٹ سپرہائی وے تھانے میں درج کرا دی گئی ہے،مدعی نے ڈی آئی جی ایسٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کا لوٹا گیا سامان واپس دلایا جائے ،ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت فیکٹری کا ڈائریکٹر فیکٹری میں اکیلا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید