کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کراچی کے مختلف علاقوں سے اغوا کئے گئے 10 مغوی بچوں کو بازیاب کروا کر 3ملزمان محمد اختر ولد افضل،محمد راشد ولد اسماعیل اور ڈیکشن عرف علی ولد ارشد مسیح کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، 16سالہ عبدالمعیز ،2 سالہ اصغر علی ،4سالہ موسیٰ ،11سالہ ایان ،13سالہ محمد ریحان ،14 سالہ محمد مزمل ،9 سالہ محمد شعبان، 16 سالہ تانیہ ،14 سالہ علیشہ اور 14 سالہ حمنہ ناز کو بازیاب کیا گیا ۔