• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قابض میئر کی نااہلی نے عباسی شہید اسپتال کی حالت بدتر کر دی، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ قابض میئر کی نا اہلی و بد انتظامی نے عباسی شہید اسپتال کی حالت بد سے بد تر کر دی ہے، کرپشن اور نااہلی عروج پر ہے،ڈاکٹروں کی کئی ماہ سے تنخواہیں رکی ہوئی ہیں، مریضوں کو اسپتال میں دوائیں، پینے کا صاف پانی میسر نہیں،ڈاکٹروں کی تنخواہیں فی الفور ادا کی جائیں، اگر دوہفتوں میں تنخواہیں اور تمام واجبات ادا نہ ہوئے تو دیگر اسپتالوں ، ٗ سندھ اسمبلی اور سٹی کونسل میں احتجاج کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹروں کے احتجاج میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ اوردیگر بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید