کراچی( اسٹاف رپورٹر )سکھن کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب واقع فیکٹری کے کمرے سے 19 سالہ عظیم ولد داتو خان کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس کے مطابق متوفی فیکٹری میں کام کرتا تھا اور فیکٹری کے ساتھ ہی واقع کمرے میں رہائش پذیر تھا، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے وہاں رکھی ایک مشین سے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔