کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نے کہا ہے کہ لیاقت آباد کے تاجروں کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے توہین آمیز سلوک کیا جارہا ہے، تاجروں کے مال کو بلاجواز ضبط کیا جا رہا ہے، غیر قانونی طور پر دکانوں کے تالے توڑ کر ٹرکوں کے ذریعے مال کواُٹھا لیا جاتا ہے اور بھتوں اور لاقانونیت کا ایک لامتناہی سلسلہ جاری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔