• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیور کو نشہ آور اشیاء دے کر رکشے چوری میں ملوث گروہ کے 2 کارندے گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سائیٹ بی پولیس نے نشہ آور اشیاء دے کر رکشے چوری کرنے والے چار رکنی گروہ کے دو کارندوں ں محمد اسحاق اور ریحان اللہ کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق گروہ چار افراد پر مشتمل ہے، دیگر دو ملزمان میں عباد عرف پی کے اور حسین عرف ڈاڈا شامل ہیں،ملزمان سے نائن ایم ایم پستول ، شیر شاہ سے چوری زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے ، ملزمان مسافر بن کر رکشا میں بیٹھ کر ڈرائیور کو مٹھائی یا دیگر مشروب جس میں نشہ آور ادویہ شامل ہوتی تھی ڈرائیور کو کھلا دیتے تھے ،پولیس نے بتایا کہ ملزم ریحان اللہ کا کباڑ کا کام ہے، ملزمان اسے فی رکشا 30 ہزار روپے میں فروخت کر دیتے تھے جس کو ریحان اسکریپ کرکے فروخت کرتا تھا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید