کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جانب سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قومی دستہ کا حصہ بنانے پر فیڈریشن کے عہدے داروں کو تنبیہ کر کے کیس کو نمٹا دیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تحت ہونے والے انتخابات میں وجود میں آنیوالی باڈی بلڈنگ فیڈریشن کےایک عہدے دار پر اختیارات کا غلط استعمال کر کے اپنی فیملی ممبرز کو آفیشلز بناکر تھائی لینڈ منعقدہ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے لئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے این او سی لینے کا الزام تھا، پی ایس بی کی انکوائری کمیٹی نے فیڈریشن کو وارننگ دیکر معاملہ ختم کر دیا۔