• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی ٹیموں کیخلاف زیادہ میچز دیے جائیں، اماراتی کپتان وسیم

شارجہ (نمائندہ خصوصی) تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میںامارات کی کرکٹ ٹیم اپنا تیسرا میچ جمعرات کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ اماراتی کپتان محمد وسیم نے دنیا کی بڑی ٹیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسوسی ایٹ ملکوں کو مزید انٹر نیشنل میچ دیں۔ خیال رہے کہ محمد وسیم نے روہت شرما کا بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ محمد وسیم نے 54ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 110چھکے لگائے ہیں، روہت شرما نے 62اننگز میں 105چھکے مارے تھے۔ بطور کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے 205 مارنے کا ریکارڈ اب بھی روہت شرما کے پاس ہے ۔

اسپورٹس سے مزید