• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان وزیر کی فائٹس فکس، ٹائٹل جعلی ہیں، باکسنگ فیڈریشن، پروگرین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن نے عثمان وزیر کے انٹرنیشنل ٹائٹلز کو جعلی قرار دیدیا ہے۔ پی بی ایف اور پروگرین کے مطابق عثمان وزیر کا کیریئر خریدے گئے ٹائٹلز اور فکسڈ میچز پر مبنی ہے، ان کے حریف کمزور اور معمر تھے۔ ان کی عالمی رینکنگ86 ہے جس سے ان کی صلاحیتوں کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اب تک اپنی تمام 17 فائٹس جیتی ہیں، لیکن یہ سب فکسڈ تھیں جن پر اوسطاً 5 ہزار سے 15 ہزار ڈالر فی فائٹ خرچ کیے گئے، ریفری اور ججز کو رشوت دی گئی اور مخالف باکسر کو ہارنے کیلئے 1500 سے 5000 ڈالر ملے، ان کی 16 فائٹس پر اندازاً 160000 ڈالر خرچ ہوئے۔

اسپورٹس سے مزید