• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ ٹکٹس کیلئے اے سی سی نے تین خصوصی پیکیج پیش کر دیئے

  شارجہ (نمائندہ خصوصی) ایشین کرکٹ کونسل نےایشیا کپ 2025ٹکٹس کے تین خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ یہ اضافی ٹکٹس آن لائن دستیاب ہوں گے۔ پہلا پیکیج475درہم یعنی 36ہزار روپے سے شروع ہوگا۔ پاک بھارت سمیت تین میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ بھارت بمقابلہ امارات اور پاکستان بمقابلہ عمان بھی پہلے ٹکٹ پیکیج کا حصہ ہیں۔ دوسرا اور تیسرا پیکیج کی کم از کم قیمت 525 درہم یعنی 40ہزار روپے ہے۔ دوسرے اور تیسرے ٹکٹ پیکیج میں بھی پاک بھارت ٹاکرا شامل ہوگا۔ دوسرے پیکیج کی قیمت 525درہم ( 40 ہزار روپے ) سے آغاز ہوگا۔ تیسرےپیکیج کی کم از کم قیمت بھی 525 درہم ( 40 ہزار روپے ) ہے۔ تیسرے ٹکٹ پیکیج میں فائنل بھی شامل ہے ۔ انفرادی میچ کے ٹکٹ بھی جاری کیے جا رہے ہیں ۔ پیکیچز میں گروپ میچز، سپر فور اور فائنل شامل ہیں ۔ چند روز میں ٹکٹیں دبئی اور ابوظبی اسٹیڈیم آفسز پر بھی دستیاب ہوں گی ۔ ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے ابوظبی اور دبئی میں شروع ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید