سلہٹ( جنگ نیوز) بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل 9 وکٹوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ سلہٹ میں پیر کو مہمان ٹیم 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ نسوم احمد نے 3، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے 2، 2 وکٹیں لیں ۔ ٹائیگرز نے آسان ہدف 13.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تنزید حسین 54، لٹن داس 18 پر ناٹ آئوٹ رہے۔