• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم کے بھارتی ویزوں کیلئے کارروائی شروع

کراچی ( نصر اقبال /اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ورلڈ کپ کیلئے مشروط بنیاد پر کاغذی کارروائی شروع کردی ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزوں کیلئے ابتدائی کام شروع کردیا ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم کی شرکت کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔ دوسری جانب بھارتی ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق کردی، ٹورنامنٹ 28نومبر سے 10دسمبر تک چنئی اور مدورائی میں شیڈول ہے۔
اسپورٹس سے مزید