• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولارڈ کا کارنامہ، 8 گیندوں پر سات چھکے، 21 بالز میں ففٹی

شارجہ (نمائندہ خصوصی) سابق ویسٹ انڈین کپتان کیرون پولارڈ نے کیریبین پریمیئر لیگ میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کیلئے صرف 29 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 2 چوکے اور 8 شاندار چھکے شامل تھے۔38سالہ پولارڈ نے اس دوران محض 8 گیندوں پر 7چھکے لگا کر ہیڈ لائنز بنا ڈالیں۔ ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز نے سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کو 12رنز سے شکست دے دی ۔ پولارڈ نے صرف 21گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ وہ گزشتہ ہفتے ہی کرس گیل کے بعد 14ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بنے تھے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں کی فہرست میں بھی وہ 950 چھکوں کے ساتھ کرس گیل (1056) کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسپورٹس سے مزید