• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر کاظم نیاز ورلڈ بینک میں پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوں گے

اسلام آباد (محمدصالح ظافر) ڈاکٹر توقیر حسین شاہ ورلڈ بینک میں پاکستان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہوں گے۔ اس وقت وہ وفاقی سیکرٹیری اقتصادی امور ہیں۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن وزیراعظم شہباز شریف کی بیرون ملک سے واپسی کے بعد جاری ہوگا۔ وہ ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ کی جگہ لیں گے۔ جنہوں نے گذشتہ سال کے اواخر میں وزیراعظم کے مشیر کا منصب سنبھالنے کےلیے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کا تقرر نومبر 2023 میں چار سال کی مدت کے لیے ہوا تھا۔ جب انہوں نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب وہ وزیراعظم کے مشیر کی حیثیت سے وزیراعظم ہاؤس میں امور کے نگراں ہیں۔ ڈاکٹر توقیر حسین شاہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری بھی ہے۔ ڈاکٹر کاظم نیاز کا تعلق ضلع چارسدہ کے علاقے راجپر سے ہے ۔ ان کے والد پروفیسر جہاں زیب نیاز مرحوم کا پشتو لٹریچر میں ایک نمایاں مقام رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید