• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کا موقع ملنے کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بھارت میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کے باجود پاکستان ٹیم ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کرسکتی ہے۔ انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو میگا ایونٹ میں رسائی کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایچ ایف حکام کے مطابق ایف آئی ایچ نے پاکستان کواس متعلق یقین دہانی کرائی ہے ۔تجویز کے مطابق پاکستان حالیہ ایشیا کپ کی پانچویں پوزیشن کی ٹیم سے تین میچوں کی سیریز عمان میں کھیلے گی۔ دو میچز میں فتوحات پاکستان کو ورلڈ کپ میں جگہ دلائے گی ۔ قوانین کے مطابق ایشیا کپ کی ایک ٹیم براہ راست ورلڈکپ میں جگہ بنائے گی ۔ پانچ ٹیموں کو فروری میں کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لینا ہوگا، جس کیلئے پاکستان چھٹی ٹیم ہوگی، کوالیفائی راؤنڈ کے طریقہ کار کا باقاعدہ اعلان ایشیا کپ کے بعد کیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید