کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے کوالالمپور میں کھیلی جانے والی 20ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ ٹرافی جیت لی۔ پاکستان نے چھٹی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا۔ انفرادی مقابلوں میں بھارت نے پہلی بار ٹائٹل جیتا۔احزم صدیقی انڈر 16 چیمپئن بنے۔ محمد یوسف نے انڈر10 ایج گروپ جبکہ بلال اشعر نے انڈر16میںمیں سلور میڈل جیتے۔