• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی کا آئی پی ایل جشن میں حادثے کے مہینوں بعد اظہار افسوس

شارجہ (نمائندہ خصوصی) بنگلورو میں آئی پی ایل جیت کے جشن میں بھگدڑ مچنے کے واقعے کے مہینوں بعد ویرات کوہلی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جس کے بعد کئی صارفین اور معروف شخصیات نے تنقید کی۔ کوہلی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ زندگی آپ کو 4 جون جیسے دل ٹوٹنے کے واقعے کے لیے تیار نہیں کرتی، ہماری فرنچائز کی تاریخ کا سب سے خوشگوار لمحہ ہولناک واقعہ میں تبدیل ہوگیا۔ میں ان افراد کے بارے میں سوچتا اور دعا کرتا رہا جنہوں نے اپنی قیمتی جان اس سانحے میں گنوائی ۔
اسپورٹس سے مزید