شارجہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدر علی کی برطانیہ میں تمام کارروائی مکمل ہونے بعد پی سی بی معطلی کے معاملے کا جائزہ لے گا ۔ برطانیہ میں کیس کے حوالے سے پروسیجر مکمل ہونا باقی ہے تمام قانونی کارروائی کے بعد حیدر علی کو وطن واپسی کی اجازت ملے گی ۔پی سی بی وطن واپسی پر پی سی بی معاملے کا جائزہ لے گا جائزہ کے بعد اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ ضابطہ اخلاق کے تحت کیا جائے گا ۔