• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف محمد ٹرافی: آصف آفریدی کی کراچی بلوز کیخلاف چھ وکٹیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچوں کے پہلے دن فاٹا کے اسپنر آصف آفریدی نے 49 رنز دےکر کراچی بلوز کے6 وکٹ ہتھیا لیے۔ لاہور بلوز کے خلاف حیدرآباد کے محمد صدام 128 رنز بناکر آؤٹ رہے ، سعد خان 164 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 254 رنز کا اضافہ ہوا۔ کوئٹہ کے بسم اللہ خان نے کراچی وائٹس کیخلاف 103رنز بنائے۔ ڈیرہ مراد جمالی کے ناصر خان نے ملتان کے خلاف 131 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ لاڑکانہ کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے راولپنڈی کیخلاف 52 رنز کے عوض 6 وکٹ لیے۔ آزاد جموں کشمیر کے حسنین شامیر نے فیصل آباد کے خلاف 88 اور حسن رضا نے 78 رنز بنائے۔

اسپورٹس سے مزید