• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کھلاڑیوں نے 400 روپے ڈیلی الاؤنس کی تجویز مسترد کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے400روپے ڈیلی الائونس کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی معاشی مسائل کا شکار ہیں اب ان کے ڈیلی الائونس میں کمی کی باتیں زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، مزدور کی دیہاڑی بھی 2000روپے ڈیلی ہے، یہ ہماری بے عزتی ہے، اس سے بڑھ کر آپ کسی کی کیا بے قدری کریں گے۔ روزگار ہے نہیں، اگر یہی حالات رہے تو ہاکی چھوڑنے پر مجبور ہوں گے۔ گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں اور ہمارے ڈیلی الاؤنس کی سب کو تکلیف ہے۔

اسپورٹس سے مزید