شارجہ (نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کیلئے پاکستانی کرکٹرز کا کیمپ پیر 8تمبرسے لاہور میں شروع ہوگا۔ ممکنہ طور پرکیمپ میں 10 سے 12 کھلاڑی اظہر محمود و دیگر کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کریں گے ۔ پروٹیز ٹیم آئندہ ماہ دو ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کریگی ۔ ذرائع کے مطابق پہلا ٹیسٹ 12سے 16اکتوبر تک لاہور اور دوسرا 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ راولپنڈی میں ہی 28 اکتوبر کو ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا، دیگر دو میچز بالترتیب 31 اکتوبر اور دو نومبر کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوں گے۔