کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) سابق ایشین چیمپئن عراق نے اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026کوالیفائرز میں پاکستان کو8-1 سے شکست دیدی۔ کمبوڈیا اولمپک اسٹیڈیم میں گروپ جی میں عراق کا اسکور پہلے ہاف میں1-0 تھا۔ تاہم دوسرے ہاف میں عراقی ٹیم نے انتہائی جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے مزید سات گول اسکور کیے ۔ پاکستان کا واحد گول میکائیل عبداللہ نے کیا۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 6 ستمبر کو میزبان کمبوڈیا کے خلاف کھیلے گی۔