کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کھیلوں کی تمام فیڈریشنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15دن میں اپنے کلبوں اور ایسوسی ایشنز کی مکمل تفصیلات، گاؤں اور ٹاؤن کی سطح تک جمع کرائیں، پی ایس بی نے انتخابات کی تفصیل بھی جمع کرانے کو کہا ہے۔ 15 دن میں معلومات جمع نہ کرانے والی فیڈریشن کونچلی سطح پر غیر فعال تصور کیا جا سکتا ہے۔