• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا یوم فتح، پہلی بار اپنی زمینی‘ سمندری اور فضائی تزویراتی طاقتوں کو سہ جہتی جوہری نظام کے طور پر پیش کیا

بیجنگ(شِنہوا/مانیٹرنگ ڈیسک )چین نے یوم فتح کی فوجی پریڈ میں پہلی بار اپنی زمینی‘ سمندری اور فضائی تزویراتی طاقتوں کو سہ جہتی جوہری نظام کے طور پر پیش کیا۔فوجی پریڈکے دوران بیجنگ نے جدید ترین لیزر اور ہائی پاور مائیکرو ویو ہتھیار متعارف کروادیےجبکہ جدیدجنگی ڈرونز اور بغیر پائلٹ کے اڑنے والے ہیلی کاپٹرزبھی میدان میں لے آیا‘چین نے دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں مائع ایندھن سے چلنے والے جدید بین البر اعظمی اسٹریٹجک جوہری میزائل DF-5C کو پہلی مرتبہ عوام کے سامنے پیش کردیا۔چینی میڈیا کے مطابق یہ نیا میزائل اپنی غیر معمولی رینج کے باعث پوری دنیا میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ماہرین نے چینی میڈیا کو بتایا کہ DF-5C کی رینج 20 ہزار کلومیٹر سے زائد ہے اور یہ دفاعی نظام کو چکمہ دینے اور انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس میزائل کی ایک بڑی خصوصیت اس کی نئی ساخت ہے، اسے 3 حصوں میں 3 مختلف گاڑیوں کے ذریعے منتقل کیا جا سکتا ہے‘ جس سے لانچ کے لیے اس کی تیاری میں وقت کم لگتا ہے۔علاوہ ازیں بیجنگ نے فضائی دفاع کے لیے استعمال ہونے والے جدید ترین لیزر اور ہائی پاور مائیکرو ویو ہتھیار متعارف کروادیےجبکہ غیر معمولی صلاحیتوں اور ڈیزائن کے حامل جنگی ڈرونزاور بغیر پائلٹ اڑنے والا ہیلی کاپٹربھی سامنے لے آیا۔ چین کے سہ جہتی جوہری نظام میں فضا سے طویل فاصلے پر مار کرنے والا جِنگ لی1میزائل ‘آبدوز سے فائر کیا جانے والا جو لانگ3 بین البراعظمی میزائل‘ زمین سے مار کرنے والا ڈونگ فینگ61 بین البراعظمی میزائل اور زمین سے مار کرنے والا نئی قسم کا ڈونگ فینگ31 بین البراعظمی میزائل شامل تھے۔یہ ہتھیار چین کی تزویراتی "ترپ کے پتے" کی حیثیت رکھتے ہیں جو ملک کی خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید