• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک 2.0 کے تحت BtB ڈیلز، ایونٹ میں پاکستان اور چین کی 898 کمپنیاں شریک

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) — چین کے ساتھ معاشی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے پاکستان بیجنگ میں سی پیک فیز 2.0 کے فریم ورک کے تحت اپنی تاریخ کی سب سے بڑی بزنس ٹو بزنس (BtB) میٹنگ میں شریک ہے۔ اس ایونٹ میں پاکستان اور چین کی 898 کمپنیاں شریک ہیں، جن کا مقصد مشترکہ منصوبے قائم کرنا، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صنعتی تعاون کو گہرا کرنا ہے۔حکومتی عہدیداروں کے مطابق 343 پاکستانی کمپنیاں، 579 نمائندوں کے ساتھ، 549 چینی کمپنیوں سے منظم میچ میکنگ سیشنز میں ملاقاتیں کر رہی ہیں۔ یہ اقدام سی پیک فیز 1.0 کے حکومت سے حکومت انفراسٹرکچر ماڈل سے ہٹ کر نجی شعبے پر مبنی پائیدار معاشی حکمت عملی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) نے ترجیحی شعبوں کی فہرست مرتب کی ہے جن میں شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید