• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ؛ وکیل کا چیف جسٹس کے نام خط، عدالتی نظام میں ترامیم کی تجاویز پیش

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ کے وکیل ، حافظ احسان کھوکھر نے چیف جسٹس کے نام مکتوب میں عدالتی نظام میں ترامیم کے حوالہ سے متعدد تجاویز پیش کی ہیں ، چیف جسٹس کے نام 12صفحا ت پر مشتمل خط میں تجویز کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کے احتساب کے ادارہ ʼʼ سپریم جوڈیشل کونسل ʼʼ کی سماعتیں کھلے عام ہونی چا ہیئں ،کسی بھی جج کیخلاف شکایت یا ریفرنس پر چھ ماہ کے اندر اندر فیصلہ ہونا چاہیے ،انہوں نے سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے شا م کو بھی عدالتی بنچ تشکیل دینے کی تجویز پیش کی اورکہا کہ عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے بعد کارروائی کا مختصر حکمنامہ اسی روز جبکہ تفصیلی فیصلہ بھی ایک ماہ کے اندر اندر جاری ہو نا چاہیے ۔
اہم خبریں سے مزید