• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سول سروسز اکیڈمی میں ’’چائنا کارنر‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور (آصف محمود بٹ ) پاکستان سول سروسز اکیڈمی (CSA) نے پہلی مرتبہ اپنے تربیتی نصاب میں ایک نیا اور اہم اضافہ کرتے ہوئے ’’چائنا کارنر‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نوکری کے ابتدائی مراحل میں موجود سول سروسز کے پروبیشنرز کو چین کی ہزاروں سال پر محیط تہذیب، اس کے طرزِ حکمرانی، فلسفہ و ادب، اور موجودہ ترقیاتی ماڈل سے واقف کرانا ہے تاکہ مستقبل میں عالمی پالیسی سازی میں چین کے بڑھتے ہوئے کردار کو سمجھتے ہوئے پاکستان کے افسران مؤثر پالیسی ردعمل دے سکیں۔ اکیڈمی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ پچیس سے تیس برسوں میں عالمی سیاست و معیشت میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں جن میں چین فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید