• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سفارتی سطح پر کارکردگی بہتر مگر احتیاط ضروری، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈین بوسٹن یونیورسٹی بین الاقوامی امور پروفیسر عادل نجم نے کہا ہےکہ امریکہ کی سیاست ہمیشہ تڑی والی رہی ہے،سفارتی سطح پر پاکستان ابھی تک بہت اچھا چل رہا ہے لیکن احتیاط کی بہت سخت ضرورت ہے کیوں کہ بادشاہ کی دوستی بھی خطرناک ہوتی ہے،میزبان شاہزیب خانزادہ نےکہا کہ ایس سی او اجلاس میں طاقتور آپٹکس کے ذریعے دنیا کو سفارتی طاقت اور اثر رسوخ دکھانے کے بعد چین نے تاریخی فوجی پریڈ کے ذریعے اپنے غیر معمولی عسکری طاقت کا مظاہرہ کیا ہے دوسری عالمی جنگ میں جاپان سے فتح حاصل کرنے کی یاد میں منعقد ہوئی اس تقریب کو چینی صدر نے لیڈ کیا۔ پیوٹن اور شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر اور تقریب میں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کی شرکت پر عالمی میڈیا چین کی طرف سے امریکہ کو واضح پیغام کے طور پر دیکھ رہا ہے اور ٹرمپ نے بھی اس پریڈ پر سازش کا لفظ استعمال کیا ہے جس کا روس کی طرف سے جواب بھی دیا گیا ہے۔ اس پریڈ پر دنیا بھر میں تبصرے پیش ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس جسٹس بابر اور جسٹس اعجاز نے اجلاس سے پہلے چیف جسٹس ڈوگر کو خطوط لکھ کر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔جیو نیوز کے نمائندہ اویس یوسفزئی کی خبر کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ رولز اور پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز بغیر ڈسکشن اکثریتی رائے سے منظور کر لیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید