• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلزلے کے باوجود پاکستان سے افغان مہاجرین کی بےدخلی میں تیزی

پشاور (اے ایف پی)افغانستان میں حالیہ زلزلے کے باوجود پاکستان نے افغان مہاجرین کی بے دخلی کا عمل تیز کر دیا ہے۔ صرف ایک روز میں 6,300کی واپسی، اپریل سے63ہزار PoR ہولڈرز افغانستان جا چکے۔یکم ستمبر کی ڈیڈلائن کے بعد ہزاروں رجسٹرڈ افغان مہاجرین (PoR کارڈ ہولڈرز) چمن اور طورخم بارڈرز سے افغانستان واپس گئے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق 2023سے اب تک پاکستان 12لاکھ سے زائد افغان مہاجرین نکال چکا ہے، جن میں اس سال 4لاکھ 43ہزار شامل ہیں۔ پاکستان نے گزشتہ چار دہائیوں سے افغانوں کی میزبانی کی ہے، سوویت یلغار سے لے کر 2021 میں طالبان کے قبضے تک۔ مختلف ادوار میں آنے والے افغانوں کو پاکستان میں کام اور تعلیم کے مواقع سمیت مختلف درجے کا استحکام ملا۔ کچھ یہیں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے جبکہ کچھ مغرب میں آبادکاری کے لیے راستہ بنا رہے تھے۔ تاہم پاکستان کی حکومت نے 2023 میں پرتشدد حملوں اور شورش کے واقعات میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔
اہم خبریں سے مزید