• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی طیارہ خراب، فنی خرابی دور کرنے کیلئے ملتان کی پرواز سیالکوٹ پہنچا دی گئی

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) دبئی سے سیالکوٹ پہنچے نجی ایئر لائن کے طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کیلئے ماہرین اور پرزہ پہنچانے کی غرض سے ملتان کی پرواز کا رخ موڑ کر سیالکوٹ لینڈ کرا دیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے پرواز ایف زیڈ 315 سیالکوٹ پہنچی تو بولنگ 737میکس 8 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ فنی خرابی دور کرنے کیلئے دبئی سے ماہرین اور پرزہ ملتان کی پرواز ایف زیڈ 317 سے روانہ کیا گیا۔ اس پرواز کو ملتان اتارنے کی بجائے رخ موڑ کر سیالکوٹ بھیجا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید