• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)تحریک تحفظ ائین پاکستان کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے 26 ویں ائینی ترمیم کے خلاف دائرآئینی درخواستو ں کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کے فل کورٹ کی تشکیل کے لیے آئینی درخواست دائر کر دی ہے ،درخواست گزار مصطفی نواز کھوکھر نے آئین کے آرٹیکل 184(4) کے تحت رجسٹرار سپریم کورٹ کو فریق بناتے ہوئے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اکتیس اکتوبر کے اکثریتی فیصلے پر عملدرآمد کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کمیٹی کے فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے انتظامی فیصلے کو کا لعدم قرار دیا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید