کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب زدگان کی مدد کے لئے خصوصی فنڈ قائم کرے،امدادی سر گرمیوں کو تیز کیا جائے،سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی بحالی اور آباد کاری کے وقت کا تعین کیا جائے ، ماضی میں اس قسم کے حادثات کا شکار ہونے والے آج بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیلابی تباہی حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔