لاہور( آئی این پی) فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر )نےسیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونےوالے افراد کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ یہ شرط متعارف کروانے کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت لانااور غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس فراڈ اور بوگس کمپنیوں کے قیام کی روک تھام ،ٹیکس نظام میں شفافیت اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمےکیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونے والے افراد کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی۔نئی پالیسی کے تحت رجسٹریشن کے پہلے مہینے کے اندر ہی بائیو میٹرک تصدیق کروانا ہوگی۔