کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کےالیکٹرک نے پاکستان کے پہلے ریٹیل لسٹڈ شارٹ ٹرم سکوک کی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔ اس تاریخی آئی پی او میں مقررہ 2 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2.2 گنا زیادہ سرمایہ کاری موصول ہوئی اور کمپنی کو مجموعی طور پر 4.4 ارب روپے کی سرمایہ کاری حاصل ہوئی۔ حاصل شدہ رقوم کےالیکٹرک کی آپریشنل اور ورکنگ کیپٹل ضروریات کو پورا کرنے کیلئے استعمال ہوں گی۔یہ عمل 3 ستمبر 2025 کو مکمل ہوا جس میں 600 سے زائد ریٹیل سرمایہ کاروں اور اداروں نے حصہ لیا۔ اس شاندار ردعمل نے نہ صرف کے الیکٹرک کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے وژن پر اعتماد کو ظاہر کیا بلکہ اسلامی فنانس پر سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو بھی اجاگر کیا۔