• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر اسرائیل منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہونگے، ڈاکٹر محمود الہباش

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)قاضی القضاۃ فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش نے کہا ہےکہ غزہ زخمی ہے لیکن غزہ اور فلسطین اہل فلسطین کا ہے۔کسی بھی اور کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کی باتیں اور منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ فلسطینی قیادت کا موجودہ دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط سے مضبوط تر ہوں گے۔ انہوں نے ان خیا لات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ہونے والی فلسطین امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  کانفرنس سے سردار محمد یوسف ‘ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی  اور چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی  نے بھی  خطاب کیا ۔ڈاکٹر محمود الہباش  نے کہا کہ کانفرنس سے خطاب میرے لئے شرف ہے کہ میں آج پاکستان میں ہوں پاکستان عظیم مجاہدوں اور اسلام سے محبت کرنے والوں کا وطن ہے مسجد اقصیٰ پر اسلام اور مسلمانوں کا حق ہے مسجد نبوی مسجد حرام اور مسجد اقصی پر مسلمانوں کا حق ہے جو کبھی نہیں بدلے گا تینوں مقدس مساجد کی اہمیت الہامی کتابوں میں موجود ہے حضرت عیسی یا حضرت محمد دونوں کا آسمانوں کی فلسطین سے جانا بہت ہی اہمیت کا حامل ہے آسمانوں کا دروازہ فلسطین سے کھلتا ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ میں چیف جسٹس آف فلسطین کو آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ فلسطین ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ پاکستان کی تمام حکومتوں کی پالیسی آزاد فلسطینی ریاست رہی ہے یہ ایک قوم یا علاقہ نہیں پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ عالمی ضمیر کو بھی اب جاگنا چاہئے عالمی قوتیں مسئلہ فلسطین پر توجہ دیں۔ سیرت النبی کانفرنس میں بھی امام بیت المقدس شریک ہوں گے۔
ملک بھر سے سے مزید