اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )پبلک اکا ئونٹس کمیٹی نے متروکہ وقف املاک بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سپر یم کورٹ کے احکامات کے مطابق بورڈ کی املاک کا سروے اور کرایہ کی ری اسیسمنٹ کا ٹاسک ایک ماہ میں مکمل کیا جا ئے، سیکرٹری بورڈ کے ضلعی افسروں کے نام سر کلر میں انکشاف ہوا کہ 31163 سب یو نٹس میں سے صرف12160کو نوٹس جاری کئے گئے ، ذ رائع کے مطابق پی اے سی کے 21اگست کے اجلاس کی ہدایت کی روشنی میں سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ اقبال فرید نے تمام ایڈ منسٹریٹرز کو سر کلر بھیجا ہے جس میں یہ ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ،سر کلر میں سابقہ نوٹسز کا بھی حوالہ دیا گیا جن میں تمام ضلعی افسروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ تمام پراپرٹیز کا سروے کریں ۔