اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسوں کے باعث شوگر ملز مالکان کو اضافی فائدہ پہنچایا گیا، چینی کی قیمت بڑھنے سے 300 سے 400 ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکل کرشوگر ملز مالکان کی جیبوں میں گئے غیر نمائندہ حکمرانوں کو عوام نہیں اپنی جیب کی فکر ہوتی ہے،چینی کی درآمد میں ملز مالکان کا خیال رکھا گیا ، جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جو حکومتیں عوام کی نمائندہ نہیں ہوتیں، انہیں عوام کی نہیں اپنی جیب کی فکر ہوتی ہے، حکومت نے انٹرنیشنل مارکیٹ سے بھی زائد قیمت میں چینی خریدی اور اس چینی کو مارکیٹ میں نہیں آنے دیا، مشروبات اور دیگر فیکٹریوں کو یہ چینی خریدنے کے لیے مجبور کیا گیا۔