• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ادویات کی کوئی قلت نہیں، پی پی ایم اے

اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کی جانب سے اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کو ’’گمراہ کن اور بلاجواز خوف پھیلانے والی‘‘ قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ملک میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ پی پی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ یہ تاثر حقائق کے برعکس ہے پی پی ایم اے کے چیئرمین توقیر الحق نے ایک اعلامیے میں کہا کہ اس نوعیت کی خبریں ’’حقائق کے برعکس ہیں اور مریضوں میں بلاوجہ گھبراہٹ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید