• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسکاؤٹس کا سفیر بن کربین الاقوامی سطح پر لے جانے کی کوشش کروں گا، جمال سانگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترکیہ کے کراچی میں قونصل جنرل جمال سانگو نے کہا ہے کہ میں واپس ترکیہ جا کر سندھ اسکاؤٹس کا سفیر بن کر سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی ریسکیو ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کی کوشش کروں گا ، پاکستان اور ترکیہ دو دل یک جان ہیں ہماری سوچیں ایک ہیں اور ہم دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ترکیہ کے قونصلیٹ جنرل آفس میں سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد میں صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز ، نائب صوبائی کمشنر پروفیسر معین اظہر صدیقی ، صوبائی سیکریٹری سید اختر میر ، صوبائی خازن محمد حسین مرزا ، نائب صوبائی سیکریٹری فرقان احمد یوسفی ، ذولفقار حاکم علی ، لیڈر ٹرینر محمد اسماعیل خان اور ذیشان پترس بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر جمال سانگو کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکا کے نئے سربراہ کی تقرری کے ساتھ ہی سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی ریسکیو ایمرجنسی ٹیم کی تربیت کے پانچویں اور چھٹے مرحلے کو مکمل کیا جائے گا۔ اور گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر میں ریسکیو ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کے کام کو آگے بڑھایا جائے گا صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروزنے کہا کہ ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو کے دور میں سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی ایمرجنسی ریسکیو ٹیم تیار ہوئی ہے جو موثر انداز میں ملک وقوم کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے اور یہ ٹیم پاکستان میں پہلی اسکاؤٹس ریسکیو ٹیم ہے جو بین الاقوامی سطح کے معیار کے مطابق تربیت یافتہ ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید