• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکرز ویلفیئر فنڈ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو شامل کئے جانے کی یقین دہانی

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) چودھری سالک حسین وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانی نے پی ایف یو جے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ آرڈینینس 1971 میں 53 سال بعد ترمیم کرکے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو اس میں شامل کر رہے ہیں میرج گرانٹ4 لاکھ سے بڑھاکر 6 لاکھ اور ڈیتھ گرانٹ کو 8 لاکھ سے بڑھا کر10 لاکھ کر دیا گیا ، پی ایف یو جےکی خدمت اور جدو جہد کے سفر میں ایک اور کامیابی کےدعوے ، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے تاریخی خوشخبری۔ پی ایف یو جے کی کاوشیں رنگ لے آئیں، بچوں کی اعلی تعلیم ،بیماری کی صورت میں خاندان کے علاج اور بچیوں کی شادی کیلئے جہیز کے اخراجات کی پریشانی سے دوچار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے کندھوں سے یہ بوجھ ختم ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید