• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں 2 شادی شدہ خواتین اور نوجوان نے مبینہ خودکشی کرلی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اعظم بستی گلی نمبر چار میں واقع گھر میں پراسرار طور پر زہریلی چیز کھانے سے 22سالہ انیلہ زوجہ سیموئل جاں بحق ہوگئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے گھریلو ناچاقی کے باعث مبینہ خودکشی کی ہے،منگھوپیر خیر آباد میں گھر سے 21سالہ مقدس زوجہ محمد آزاد کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس نے بتایا کہ گر والوں نے تین ماہ قبل اسکی مرضی کے خلاف شادی کروائی تھی، اس بات کو لیکر وہ شادی کے بعد سے کافی پریشان تھی ،بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی گلی نمبر 3میں واقع گھر سے 23سالہ عبدالغفور ولد یار محمد کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی نے گھریلو رنجش کے باعث گلے میں پھندا لگا کر مبینہ خود کشی کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید