• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک نے ماڈل ٹاؤن پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال کردی، پانی کی فراہمی شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے ایم ای ایس پمپنگ اسٹیشن چیک پوسٹ نمبر تھری ماڈل ٹاؤن کی بجلی بحال کردی جس کے بعد ماڈل کالونی اور سعود آباد کے علاقوں کو پانی کی فراہمی شروع ہو گئی، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی گزشتہ رات 2بجکر 40منٹ پر بحال کردی گئی جس کے بعد پمپنگ اسٹیشن سے متاثرہ علاقوں کو پانی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے،کے الیکٹرک کی جانب سے کیبل فالٹ31اگست اتوار کو دوپہر 12 بجے پیش آیا تھا جبکہ اس سے پہلے بھی ایک ہفتہ بجلی کی فراہمی بند رہی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید