• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپ ؐ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کےرہنماصوبائی خطیب مولاناانوار الحق حقانی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت دنیا بھر کے مسلمانوں کا مشترکہ مشن ہے ،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپ ﷺ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیاان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزی جامع میں بعثت مقصد نبوت کے موضوع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت عالم کفر مسلمانوں کےجذبات سے کھیل رہا ہے مسلمان ہر چیز برداشت کرسکتے ہیں لیکن تاج دار ختم نبوت حضرت محمد ﷺ کی توہین کسی صورت برادشت نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کا تحفظ کرتے رہیں گےاور عظیم عقیدہ ختم نبوت کہ تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گےانہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے قوانین پر شب خون مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اور آئینی و قانونی جدوجہد جاری رہے گی عالم کفر مسلمانوں میں انتشار پھیلا کر اپنے عزائم میں کامیاب ہونا چاہتا ہے جسکے لئے ہم سب کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ۔

کوئٹہ سے مزید