• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسہ کے موقع پر خودکش حملہ قابل مذمت ہے، پشتونخوا ایس او

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون نے رئیسانی اسٹیڈیم میں جلسہ عام کے بعد خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس کی ذمہ دار موجود نااہل فارم 47 حکومت ہےحکومت اور سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری بنتی کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کریں اور اس طرح کے خونریز واقعات کی روک تھام کر سکے۔بیان میں کہا گیا ہے پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنایزیشن غم کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے ۔پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے رات گئے پشتونخوا بلڈ بینک پہنچ کر زخمیوں کو خون فراہم کیا اور باشعور اور وطن دوست سیاسی کارکن ہونے کا حق ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید