کوئٹہ(پ ر)پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین مرکزی چیئرمین کامریڈ نظر مینگل صوبائی صدر غلام رسول یونس بلوچ عمران خان افضل خان اور یوسفی بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری ایجوکیشن کی توجہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے ایک ہزار 38 کنٹریکٹ اساتذہ کرام کو مستقل کرنے کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ کنٹریکٹ اساتذہ پچھلے 19 سال سے صرف 12 ہزار تنخواہ پر اس امید سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں کہ کل کو وہ مستقل ہو جائیں گے، حکومت فی الفوران اساتذہ کرام کو ریگولر کرے اور ان کی 12 سالہ سروس اور دیگر بنیادی مراعات انکی بھرتی سے منسلک کی جائے۔ درایں اثناء بیان میں بی این پی کے جلسہ عام کے بعد شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر بم دھماکہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے ایک بزدلانہ کاروائی قرار دیاگیا۔