کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ماہانہ اجلاس ضلع کوئٹہ کے صدر ثناءاللہ کاکڑ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حمزہ کاکڑ، سینئر نائب صدر حاجي شان عالم کاکڑ، ضلعی ترجمان زین اللہ درانی، جوائنٹ سیکرٹری اول حاجی ماسٹر ترکئ، ضلعی سالار نوید بازئی، ضلعی آفس سیکرٹری ملک عبدالستار خلجی، ضلعی سوشل میڈیا آرگنائزر عبدالمالک اچکزئی، ضلعی فنانس سیکرٹری ضیاءالحق کاکڑ، ضلعی لیبر سیکرٹری شیر محمد درانی، تحصیل مشرقی بائی پاس بشمول ہزارگنجی صدر قاری علی محمد، جنرل سیکرٹری بسم اللہ ترین، سینئر نائب صدر ماسٹر کلیم، تحصیل کچلاک صدر اجمل خان کاکڑ، سینئر نائب صدر ملک آصف مهترزئی، تحصیل اغبرگ سینئر نائب صدر ملک نقیب، جوائنٹ سیکرٹری نور علی، تحصیل مغربی بائی پاس قدرت اللہ اور خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کے ڈپٹی آرگنائزر روزی خان اور حاجی متین سلیمانخیل نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں آل پارٹیز کی طرف سے 8 ستمبر کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی تیاریوں کے ھوالے سے غور و خوض کیا گیااور متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ پہیہ جام ہڑتال اور شٹرڈاون ہڑتال کے کامیابی کیلئے عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ اور تمام تحصیلوں کی بھرپور تیاری اور مکمل تعاون کیساتھ شرکت کریگی ۔جبکہ 21 ستمبر کو عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی سطح پر اکابرین( شہداء اور غازیوں ) کی یاد میں ضلع کوئٹہ کے پریس کلب میں ایک پروقار تقریب منائی جائے گی۔ ثناءاللہ کاکڑ نے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری دوم کیلئے اجمل خان کا نام پیش کیا۔