• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے، ملک سمندرکاسی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اے این پی کے رہنماء ملک سمندرکاسی ایڈووکیٹ نے سابق وزیراعلی سردار عطاء اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر جلسے کے اختتام پر خودکش حملے میں 15 کارکنوں کی شہادت اور 30 سے زائد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران عوام ، سیاسی کارکنوں اور رہنماوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکام ہوچکے ہیں واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ واقعہ حکومت کی نااہلی ہے ۔ بلوچ پشتون قوم پرست قوم ، رہنماوں کوسیاسی و جمہوری مزاحمت شروع کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید