کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نیو سریاب تھانہ پر موٹر سائیکل سواروں کا دستی بم حملہ، دو راہ گیر زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق نیو سریاب تھانہ پر گزشتہ شب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جو سروس روڈ پر گر کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا دھماکہ کی زد میں آکر دو راہ گیر شاہ نواز اور غلام قادر زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔