• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب روڈ دھماکے میں سیاسی کارکنوں کی شہادت پر افسوس ہے، امیر حمزہ زہری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں سیاسی کارکنوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی کارکنان جمہوری عمل میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان پر حملہ بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے ، انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہے ۔ انہون نے محکمہ صحت کی جانب سے بروقت اور موثر اقدامات کو سراہا اور کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے میں محکمہ صحت کے عملے نے مثالی کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید