کوئٹہ(پ ر) قائداعظم لائبریری کے ممبران امان اللہ کاکڑ، انعام کاکڑ، حکمت اللہ، محمد ارقم اور دیگر نے کہا ہے کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی جلد از جلد عمل میں لائی جائے ۔چیئرمین کی عدم تقرری کے باعث طلبہ کا قیمتی وقت اور پیسہ ضائع ہورہا ہے۔ کمیشن گزشتہ ماہ سے ہر قسم کی تعیناتیوں کے لیے بند ہے اور نہ امتحانات ہو رہے ہیں، نہ نتائج جاری کیے جا رہے ہیں اور نہ ہی انٹرویوز منعقد ہو رہے ہیں۔